بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں: حافظ حسین احمد

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، جے یو آئی کو بھی موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان کو صدارتی الیکشن لڑنے سے منع کیا تھا ، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے،مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی طرف لوٹیں۔

پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مولانا خان محمد شیرانی اور حافظ حسین احمد نے پریس کانفرنس کی۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے بیٹے کو قومی اسمبلی انتخابات سے روکا لیکن مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کے کہنے پر انتخابات میں حصہ لیا۔

سینئر رہنماء جے یو آئی، سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے کہتےہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے لگے ہوئے ہیں جبکہ جے یو آئی میں نظریات کی سیاست کو نقصان پہنچا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) سے نکالے گئے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے پارٹی فیصلے پر ردعمل دے دیا ہے۔

حافظ حسین احمد نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟ پارٹی کی بڑی شخصیات مریم نواز کے پیچھے کھڑی ہوتی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں اور مولانا شیرانی مولانا فضل الرحمٰن سے پہلے پارٹی کے رکن بنے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.