جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف نے پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی 53 اور صوبائی اسمبلی کی 138 نشستوں سے امیدوار کھڑے کریں گے۔
جے یو آئی ترجمان کے مطابق پنجاب میں جنرل نشستوں پر 6 خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق این اے 92 سے مولانا صفی اللّٰہ، این اے 128 لاہور سے حافظ غضنفر عزیز، این اے 56 سے ضیا الرحمان امازئی، این اے 82 سے راؤ عبدالقیوم اور این اے 130 سے سلیم اللّٰہ قادری پارٹی امیدوار ہوں گے۔
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق این اے 175 سے عبدالودود، اے این 148 سے سجاد وینس، این اے 118 سے محمد افضل خان، این اے 166 سے سیف الرحمان راشدی، این اے 183 سے خواجہ مدثر محمود تونسوی پارٹی امیدوار ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق این اے 165، 167 اور 168 سے محمد صفدر شہباز اور این اے 176 سے مولانا یحییٰ عباسی پارٹی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق پی پی 171 لاہور سے حافظ نصیر احمد احرار، پی پی 16 سے ضیا الرحمان امازئی، پی پی 148 سے محمد افضل خان پارٹی امیدوار ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پی پی 1 اٹک سے قاری ابراہیم، پی پی 288 سے مولانا مدثر عرفان، پی پی 273 سے مولانا یحییٰ عباسی، پی پی 272 پر عبداللّٰہ فہد لنگڑیال، پی پی 258 پر مولانا ضیا الرحمان درخواستی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
Comments are closed.