پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا، جنہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ چار سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا، پوری قوم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پروجیکٹ کو زمین بوس کیا۔
Comments are closed.