جی 7 وزراء خارجہ کے اجلاس میں بھارتی وفد کے دو ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا.
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وفد قرنطینہ کے سبب اب ورچوئل طریقے سے میٹنگ میں شرکت کرے گا، بھارت جی 7 کا رکن نہیں، اسے وزراء خارجہ کےاجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے کہا گیا کہ جی 7 سمٹ میں شریک پورے بھارتی وفد کو قرنطینہ کی ہدایت کردی۔
بھارتی وزیر خارجہ کل امریکی وفد اور برطانوی ہوم سیکڑٹری پریتی پٹیل سےملے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.