پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جی 20 کے نام پر بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں کھیل مکمل ناکام ہو گیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےحافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مصر، سعودی عرب، چین، ترکیہ اور انڈونیشیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو جی 20 کے اجلاس میں مکمل ناکامی ہوئی ہے، کسی بھی ملک کے اہم ذمہ دار نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مصر، سعودی عرب، چین، ترکیہ اور انڈونیشیا نے شرکت نہ کر کے واضح پیغام دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، وہاں اس طرح کا اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
Comments are closed.