جی ایچ کیو کے گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ پر راولپنڈی پولیس نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹیگ یشن زنیرہ اظفر کریں گی۔
انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی اور تین ایس ایچ اوز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن ٹیم درج مقدمات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائے گی۔
جی ایچ کیو پر مظاہرین کا حملہ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.