پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کے معاملے پر یورپی یونین کے مانیٹرنگ مشن کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
وزرات تجارت کے مطابق مانیٹرنگ کمیشن نے وزرات تجارت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری تجارت صالح فاروقی نے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 27 کنونشنز پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مانیٹرنگ کمیشن کو چائلڈ لیبر اور انسانی حقوق سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کمیشن کو لیبر رائٹس، ماحولیات اور خواتین کے حقوق سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ یورپی یونین مانیٹرنگ کمیشن پنجاب کا بھی دورہ بھی کرے گا۔
پاکستان جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کے حوالے سے پرامید ہے۔ موجودہ جی ایس پی پلس کی اسکیم 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔
Comments are closed.