وزیراعظم عمران خان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس معاملے پر اجلاس آج بلالیا۔ وزیر خارجہ، مشیر تجارت، وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد پر غور ہو گا جبکہ یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی تھی۔
یورپی پارلیمنٹ میں 6 کے مقابلے میں 681 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی تھی جبکہ قرارداد میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے اور اقلیتوں سے متعلق امتیازی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.