جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

جین میرٹ پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر مقرر

برطانیہ نے جین میریٹ کو پاکستان کے لیے نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر کردیا ہے، جین میریٹ جولائی کے وسط میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

جین میریٹ پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر تقرری پر خوشی ہے، مستقبل میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق جین میریٹ اس سے قبل ستمبر 2019 سے جون 2023 تک کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.