جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی جانب سے کھینچی گئی مریخ کی اولین تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
یہ تصاویر 5 ستمبر کو کھینچی گئی تھیں اور اس میں زمین کے پڑوسی سیارے کو نئے انداز سے دکھایا گیا ہے۔
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی انفراریڈ ٹیکنالوجی نے مریخ کی سطح اور آب و ہوا کی تفصیلات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
خیال رہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ زمین سے 16 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس نے مریخ کی سورج سے روشن سمت کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
ان تصاویر میں مریخ کے مشرقی حصے کو دکھایا گیا ہے اور ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ سورج کی روشنی سے مریخ کا حصہ کیسے جگمگاتا ہے۔
Comments are closed.