جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

جیل جانے سے گریز پر علی امین گنڈاپور کی نئی منطق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور نے جیل بھرو تحریک میں کارکنوں اور رہنماؤں کے جیل جانے سے گریز پر نئی منطق پیش کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلے سے موجود قیدیوں کی حالت بھی خراب ہے، مہنگائی کی وجہ سے قیدیوں کو کھلانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک لاکھ مزید جیلوں میں چلے گئے تو مزید حالت خراب ہو گی، جیل بھرو تحریک کا مقصد یہ تھا کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا  کہ عمران خان کو کیوں کہیں کہ جلوس نکالو اور دھرنا دو، راجن پور کے انتخاب کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، عمران خان کے مقابلے کی تو بعد کی بات ہے، پہلے اس کے کارکنوں سے تو مقابلہ کرلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.