پنجاب حکومت کی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت 9 رہنماؤں کو 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کے لیے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بارے میں رپورٹ جمع کر وائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شاہ محمود، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت 9 رہنماؤں کو 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے ان رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے 77 افراد کو نظر بند کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک 22 فروری کو لاہور سے شروع ہوئی ہے۔
اس تحریک کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتاری پیش کر چکے ہیں۔
Comments are closed.