پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت کا سہرا فیلپس کو جاتا ہے جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تیسرے ون ڈے کی دوسری اننگز میں گیند ٹرن نہیں ہو رہی تھی، پہلے دو میچز میں دوسری اننگز میں گیند زیادہ ٹرن ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تیسرے ون ڈے میں ایسا نہیں ہوا، لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں ہم اس سے زیادہ اچھی کرکٹ کھیل سکتے تھے۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا 280 کا اسکور اچھا تھا لیکن پھر بھی 20 رنز کم تھے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی پر کوئی رائے نہیں دے سکتا، میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ کوئی کمنٹ کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ نائب کپتان کو کھلانے یا نہ کھلانے کا ڈومین میرا نہیں ہے۔
محمد یوسف نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں، کراچی ٹیسٹ سیریز میں ہمارے اہم بولرز ان فٹ ہوگئے۔
Comments are closed.