جہانگیر ترین گروپ اور ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں سینئر پارٹی رہنما اور وزرا شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ترین گروپ کے مطالبات اور معاملات پر گفتگو ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ لاہور سے متعلق پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ جبکہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ جمعہ کو جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کے اعزاز میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیرِ اعلیٰ میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
جہانگیر ترین گروپ کے لیڈر سعید اکبر نوانی، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، زوار وڑائچ، نذیر چوہان، عمر آفتاب اور عون چوہدری شامل تھے۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے وفد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا۔
Comments are closed.