جہانگیرترین کےحامی ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں جہانگیر ترین کے معاملے کی تحقیقات کیلئے غیرجانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی نےحقائق سے آگاہ کرنےکیلئے وزیر اعظم سےوقت مانگ لیا۔
خط میں کہا گیا کہ ہم سمجھتےہیں کہ جہانگیرترین کےنام، ساکھ کو متاثر کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کےمخالفین وزیراعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کر رہےہیں، ہم کسی تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کررہے ہیں۔
خط پر ایم این ایز راجہ ریاض، خواجہ شیراز، سمیع الحسن، ریاض مزاری، مبین عالم اعوان اور جاوید وڑائچ سمیت 19 اراکین صوبائی کے بھی دستخط موجود ہیں۔
Comments are closed.