پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سینئر صحافی اور جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی کے گھر پہنچ گئے۔
جہانگیر ترین نے سلیم صافی کے گھر آمد کے موقع پر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
واضح رہے کہ سلیم صافی کی والدہ اسلام آباد کے اسپتال میں کورونا کی وجہ سے زیر علاج تھیں جہاں ان کا گزشتہ ہفتے انتقال ہوا.
سلیم صافی کی والدہ گزشتہ سال بھی کورونا کا شکار ہوئی تھیں تاہم بعد میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔
Comments are closed.