بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین کا چند روز میں گروپ کا اہم اجلاس بلانے پر غور، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے آئندہ چند روز میں اہم اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاست میں براہ راست فعال کردار سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اور پنجاب میں ارکان اسمبلی نے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بیماری کے باعث پریشانی اور تکلیف کا سامنا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خیریت دریافت کرنے گھر آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے دوستوں نے فون پر اور کچھ نےگھر آکر خیریت دریافت کی، کسی کو بھی خیریت پوچھنے کے لیے آنے سے نہیں روک سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.