تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے عشائیے میں پی ٹی آئی کے 8 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی ہے۔
جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے عشائیے میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اور پنجاب اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔
جہانگیر ترین کی دعوت میں 8 ایم این ایز اور 21 ایم پی ایز نے شرکت کی، جن میں 2 صوبائی وزراء اور 4 مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کے عشائیے میں شریک ارکان قومی اسمبلی راجا ریاض، سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز محمود، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شامل ہیں۔
صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی جہانگیر ترین کی دعوت میں موجود تھے۔
صوبائی مشیروں میں سے عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ شامل ہیں۔
ارکان پنجاب اسمبلی میں سے خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ اور عمر آفتاب شامل ہیں۔
دیگر ارکان پنجاب اسمبلی میں طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چودھری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اور عون چوہدری شامل ہیں۔
Comments are closed.