بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے مختلف شخصیات سے مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے،  جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان جلد متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.