حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے آفس میں پیش ہوگئے۔
جہانگیر ترین کو ایف آئی اے نے 3 بجے مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر رکھا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم جہانگیر ترین سے دو الگ الگ کیسز میں تفتیش کرے گی۔
جہانگیر ترین عدالت سے حفاظتی ضمانت لینے کے بعد ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
اس سے قبل جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کیس کی تحقیقات کیلئے وکلاء ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے آفس پہنچے۔
علی ترین کو ایف آئی اے نے دن 10 بجے طلب کر رکھا تھا۔
جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے میں سائلین کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چینی، سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے افراد کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔
Comments are closed.