وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے جھوٹی راج کماری جھوٹ کی نئی پٹاری لے کر پھر میدان میں ہے، ن لیگ کے ایم پی اے کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لے کر بھاگتے پورا ملک دیکھ چکا ہے۔
ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس کے بعد بھی جعل ساز راج کماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پرڈالا ہے۔
دوسری جانب رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسجد ملہی کی شکست میں فردوس عاشق اور عثمان ڈار کا اہم کردار رہا ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ دونوں نے مل کر ریاستی دہشت گردی کی، پھر بھی ملہی کو نہ جتوا سکے ۔
Comments are closed.