سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جھوٹ، نفرت اور فسادی سیاست کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 23 مارچ کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج کے دن ہماری جس منزل کا تعین ہوا اس کا نام پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کا گہوارہ بنائیں گے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور آئین و قانون کی پابندی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
واضح رہے کہ یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
آج سے 83 سال پہلے قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے۔
اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
Comments are closed.