نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمے دار مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔
جڑانوالہ میں خطاب کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے، وزیراعظم نے ہدایت کہ تھی ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمے دار مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جڑانوالہ کے گرجا گھروں کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں پہلے سے زیادہ بہتر بنائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وعدہ ہے جس کا گھر جلا ہے ان کو امدادی چیک ضرور ملے گا۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے۔
Comments are closed.