اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

جڑانوالہ واقعہ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا متاثرہ خاندانوں کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالہ واقعے کے متاثرین خاندانوں کو فی کس 20، 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ 

نگراں وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کی صابری مسجد میں امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کی۔ 

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چرچ میں ہم نے کابینہ کا اجلاس کیا۔ کابینہ میٹنگ میں طے پایا کہ متاثرہ خاندانوں کو 20، 20 لاکھ روپے دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے 72 گھنٹوں میں امدادی چیک متاثرین کو مل جائیں گے۔ متاثرین کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جتنے گرجا گھر جلے ہیں، حکومت انہیں اصلی حالت میں بحال کروائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.