جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

جڑانوالہ میں 16 گرجا گھر جلائے گئے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار

جڑانوالہ میں گزشتہ روز ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جس کے مطابق واقعات میں 16 گرجا گھروں کو آگ لگائی گئی۔

اسپیشل برانچ رپورٹ کے مطابق صبح 8 بج کر 15منٹ پر 70 سے80 افراد نے احتجاج  شروع کیا۔ کاروباری مراکز بند کروائے، شہر اور کئی دیہات کی مساجد میں اعلانات کے بعد لوگ جڑانوالہ پہنچے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق کرسچین کالونی میں 11 بجے مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی، چرچ اور گھروں کو آگ لگائی گئی، مشتعل مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر کے گھر کو بھی آگ لگائی۔

اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق  مظاہرین نے عیسیٰ نگری میں 15 گھروں اور 3 گرجا گھروں کو آگ لگائی، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.