سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جو کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے، وہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ نگراں حکومتیں وفاق کی بی ٹیم ثابت ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے، وہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں، فواد چوہدری پر بے بنیاد الزام لگا کر مقدمہ درج کیا گیا۔
سابق گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے خاتمے کےلیے شفاف الیکشن ضروری ہیں۔
Comments are closed.