بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جو وزیراعظم تکبر سے بات کرتا تھا آج ہر رکن سے بھیک مانگ رہا ہے، شاہدخاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو وزیر اعظم تکبر سے بات کرتا تھا آج ہر رکن سے بھیک مانگ رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس سیاسی خرابی کا ذکر پہلے بند کمروں میں ہوتا تھا اب ٹی وی پر ہوتا ہے۔ سیاست میں مداخلت کو بند کرنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ وزیراعظم صرف ایک بار ہی اعتماد کا ووٹ لیتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر اقتدار ہوگا تو عوام کی مرضی سے ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف نے شرافت کی سیاست کا درس دیا، حق بات کرنے کی بھی تلقین کی، خرابیوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور اپنا حق چھیننا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ ہے، اپنی کار میں اکیلے آنے کی بجائے500 افراد لائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.