بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جو لوگ شرائط پر پورے اترے انہیں بھی رقم دی جائے گی، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )  میں شامل لوگوں کو اس ہفتے پیسے مل جائیں گے، جو لوگ بی آئی ایس پروگرام میں نہیں انہیں ایک فون نمبر دیں گے، وہ لوگ اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر اس فون نمبر پر بھیجیں، اگر وہ لوگ شرائط پر پورے اترے تو انہیں بھی رقم دی جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں جو نہیں ہیں، ان کے لیے کل ایک نمبر جاری کریں گے، ان کی تصدیق کرکے ان افراد کی مدد کی جائے گی، 35 ہزار سے کم آمدنی والوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کہا ہے کہ آٹے کا 10کلو کا تھیلا 400 روپے کا دیا جائے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ہم کو آئی ایم ایف کی ضرورت ہے، ہم آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کریں گے جو عوام کے حق میں ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ امیر لوگوں کے لیے سبسڈی ختم کردیں گے، غریبوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 28ارب روپے سے ریلیف پیکج کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے غریب عوام کو فوری طور پردو ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں، یہ ریلیف اس کے علاوہ ہے جو پہلے ہی ان خاندانوں کو دیے جارہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کہا ہے کہ آٹے کا 10کلو کا تھیلا 400 روپے کا دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.