لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون زاہدہ حاملہ ہیں اور اب صحت یاب ہیں۔
جوہر ٹاؤن دھماکے کی متاثرہ خاتون زاہدہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ دوبارہ زندگی ملنے پر بہت خوش ہوں، یہ عید بہت خاص تھی، عید اپنے بچوں کے ساتھ منائی، اللّٰہ کا شکر ہے ڈسچارج ہو کر اپنے بچوں کے پاس جا رہی ہوں۔
متاثرہ خاتون زاہدہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹروں نے میرا بہت خیال رکھا ہے۔
زاہدہ کے شوہر رؤف گیلانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جڑواں بچوں کی خوشخبری دی ہے، بیوی کے گھر آنے سے گھر ایک بار پھر روشن ہوجائے گا۔
ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحیٰ نے بتایا ہے کہ زاہدہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں زخمی ہوئی تھیں، زاہدہ کافی دن وینٹی لیٹر پر رہیں، زاہدہ جڑواں بچوں کے ساتھ صحت مند ہیں۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق زاہدہ ایک ماہ 4 دن زیر علاج رہیں جنہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.