انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، معروف ڈراما پروڈیوسر جاوید اختر اور معروف ہدایت کار یونس میمن کا مزاح سے بھرپور ڈراما ’جوڑی عاشقوں کی‘ کامیابی سے پیش کردیا گیا۔
مزاحیہ فن کاروں نے مہنگائی سے ستائے عوام کو خوب ہنسایا۔ قہقہوں کی برسات ہوتی رہی۔ ڈراما 21 مئی تک آرٹس کونسل کراچی کے اوپن ایئر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔
علی حسن نے عمدہ ڈراما تحریر کیا، معاون ہدایت کاری کے فرائض اسلم میر لاشاری نے دیے۔ زاہد عباسی آرٹ پرموٹرز تھے جبکہ راحیل قدیر اور قمر نعیم کی پیشکش تھی اور اس کے معاون پروڈیوسر عثمان دانے والا ہیں۔
اسی طرح چیف آرگنائزر شاہدہ مرتضیٰ جبکہ ماجد ڈیکو، علی بلوچ اور ہمایوں پردار آگنائزر ہیں۔
فنکاروں میں شکیل شاہ، سپنا غزل، عرفان ملک، علی حسن، حنا ملک، سعدیہ خان، ولی شیخ، صبا شیخ، دانش مقصود، شاہد رانا، شہباز صنم، ارج شاہ، صنوبر خان، شہزاد تھیم اور ماہ نور نے خوب ہنسایا۔
عرفان ملک اور علی حسن کی جوڑی سے ہدایت کار یونس میمن نے عمدہ کام لیا۔
آہستہ آہستہ کراچی تھیٹر ماضی کی طرح شائقین ڈراما کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
Comments are closed.