عمران خان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 59 پی ٹی آئی کارکنوں کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔
ملزمان میں پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی امجد خان نیازی بھی شامل ہیں جبکہ عدالت نے زخمی ملزمان کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا۔
جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کا مقدمہ پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں اور 50 سے زائد کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمے میں اسد عمر، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، عامر کیانی، شبلی فراز، اسد قیصر، علی نواز اعوان اور حسان نیازی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر 10 دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق عمران خان ہجوم نما لشکر کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس آئے۔
ایف آئی آر کے مطابق اشتعال انگیز نعرے مارتے، لاٹھیوں اور پتھروں سے لیس ہجوم نے پولیس کی 2 گاڑیوں اور 7 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔
پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے مزید افراد کی شناخت کےلیے سیف سٹی کی وڈیو نادرا کو بھجوا دیں۔
Comments are closed.