جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

جولائی کے دوران ملک میں معمول سے 70 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات

ملک میں جولائی کے دوران معمول سے 70 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات نے جولائی میں ملک میں بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں اوسط 107.5ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ جولائی کی معمول کی اوسط بارش 63.3 ملی میٹر ہے۔

گلگت بلتستان میں معمول سے 233 فیصد زائد، 44.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سندھ میں معمول سے 143 فیصد زائد، 146ملی میٹر بارش ہوئی، سندھ میں جولائی کی معمول کی اوسط بارش 60.2 ملی میٹر ہے۔

ملک بھر میں مون سون کا اگلا اسپیل 31 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گا۔

بلوچستان میں معمول سے 111 فیصد زائد، 62.7 ملی میٹر بارش ہوئی، بلوچستان میں جولائی کی معمول کی اوسط بارش 29.7 ملی میٹر ہے۔

جولائی میں پنجاب میں معمول سے 47 فیصد زائد ، 152.8ملی میٹر بارش ہوئی، پنجاب میں جولائی کی معمول کی اوسط بارش 104 ملی میٹر ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں معمول سے 31 فیصد زائد ، 227.7 ملی میٹر بارش ہوئی، آزاد جموں و کشمیر میں جولائی کی معمول کی اوسط بارش 173.9 ملی میٹر ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جولائی میں خیبر پختونخوا میں معمول سے 19فیصد زائد، 127.2 ملی میٹر بارش ہوئی، خیبر پختونخوا میں جولائی کی معمول کی اوسط بارش 106.7ملی میٹر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.