
جولائی کے لیے اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔
ماہِ جولائی کے لیے 4 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے سلسلے میں ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔
یہ ٹینڈرز پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پی ایل ایل نے جاری کیے ہیں۔
اس حوالے سے پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ معروف عالمی کمپنیاں 23 جون تک بولیاں جمع کرا سکتی ہیں، بولیاں 23 جون کو ہی کھول دی جائیں گی۔
پی ایل ایل کا مزید کہنا ہے کہ ایل این جی کی بولیاں 3 سے 4 جولائی اور 8 سے 9 جولائی کی سپلائی کے لیے طلب کی گئی ہیں۔
پی ایل ایل نے یہ بھی بتایا ہے کہ 25 سے 26 جولائی اور 30 سے 31 جولائی کی سپلائی کے لیے بھی بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
Comments are closed.