آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کےلیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 4 اعشاریہ 65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3 اعشاریہ 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 4 اعشاریہ 65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17 اعشاریہ 46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17 اعشاریہ 95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
Comments are closed.