جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اسپنر تبریز شمسی نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ لینے کے بعد اپنے مخصوص جوتا جشن اسٹائل کی وضاحت دے دی۔
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ اور فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے بعد تبریز شمسی نے اپنا جوتا اتار کر نمبر ڈائل کیا اور اسے کان سے لگایا۔
اسپنر کی جانب سے سینئر کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے رویے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے تبریز شمسی تنقید کی زد میں تھے۔
اب جنوبی افریقی کرکٹر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوتے سے فون ملانا جشن کے اظہار کا طر یقہ ہے جو وہ کئی برسوں سے اپنائے ہوئے ہوں۔
تبریز شمسی نے کہا کہ اس کا ہرگز مطلب مخالفین کی ہتک عزت نہیں ہے۔
تبریز شمسی نے اپنے ٹوئٹ اور ویڈیو پیغام میں محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی میں 100 میچز مکمل کرنے کی مبارکباد بھی دی۔
جنوبی افریقی کرکٹر کی جانب سے ٹوئٹڑ پر جاری ویڈیو پیغام میں قومی کرکٹر محمد حفیظ بھی دکھائی دیے۔
ویڈیو پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ محمد حفیظ دوبارہ ایکشن میں آگئے ہیں جس کے جواب میں محمد حفیظ کہتے ہیں کہ تبریز شمسی کے ساتھ ایکشن میں آیا ہوں،اس بات کو یقینی بنانا کہ جب وکٹ لو تو جوتے سے فون کرنا ہے۔
محمد حفیظ کا یہ جملہ سُن کر تبریز شمسی اپنی چپل اتار کر کان پر لگاتے ہیں اور ہیلو کرتے ہیں۔
Comments are closed.