وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لیے بڑی کامیابی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شفافیت کے ساتھ فنڈز عوام کو پہنچائیں گے، ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انسانیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے کاز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر عالمی اور ملکی ذرائع ابلاغ کا شکریہ، یہ کانفرنس انسانیت کے اجتماعی احساس کی علامت بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسائل کی فراہمی سے سیلاب متاثرین کی نئی اور بہتر زندگی شروع کرنے میں مدد ملے گی، کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا دنیا کو احساس دلایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ کانفرنس انسانیت اور کرہ ارض کی ماحولیاتی بہتری میں اہم عالمی فورم ثابت ہو گی، پاکستان اور صوبوں کا کیس پیش کرنے اور اس کی حمایت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شرکاء بھی شکریہ۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب آتے ہی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام صوبوں اور اداروں کو ساتھ لے کر اجتماعی کوششیں کیں، یہ اتحادی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔
Comments are closed.