متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جنہوں نے لاپتا کیا ہم انہیں سزا نہیں دلوانا چاہتے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو دہشت گردی اور اعتراض کو غداری کہنے کا سلسلہ بند ہونا چا ہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لاپتا افراد کے معاملے پر قانون سازی کے لیے تیار ہیں، جنہوں نے کارکن لاپتا کیے ہم ان کو سزا نہیں دلوانا چاہتے۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ لوگوں کا لاپتا ہونے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، ہم اپنے پیاروں کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم بس لاپتا افراد کی بازیابی چاہتے ہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔
ایم کیو ایم سربراہ نے یہ بھی کہا کہ 1997 میں ہمارے 27 کارکن لاپتا ہوئے تو ہمیں کان میں بتایا گیا وہ دنیا میں نہیں رہے۔
Comments are closed.