بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنگ جیو نیوز پر حملہ: وزیراعلیٰ نے حملہ آوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر میں توڑ پھوڑ کی ہے اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ہدایت کی ہے کہ جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مظاہرین نے جیونیوز کے دفتر کا مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا ، جبکہ مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مظاہرہ کرنا سب کا حق ہے، حملہ اور تشدد کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بھی جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کی تھی۔

انھوں نے استفسار کیا تھا کہ سندھ حکومت نے ملک کے بڑے اخبار اور بڑے نیوز چینل کے دفتر کو بروقت پولیس فراہم کیوں نہیں کی؟

واضح رہے کہ کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر مظاہرین حملہ آور ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔

مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اور مرکزی دروازے کو توڑ دیا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے بھی دیے۔

جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر حملہ آور ہونے والے مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا بھی دےد یا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.