بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی کوریا نے 70 سال قبل ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی باقیات چین کو واپس کردیں

جنوبی کوریا نے 70 سال قبل ہلاک ہونے والی چینی فوجیوں کی باقیات چین کے حوالے کر دیں۔

چین کا فوجی طیارہ جنوبی کوریا کے انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔

جنوبی کوریا کے 9 فوجی اہلکاروں نے 9 لکڑی کے ڈبے چینی اہلکاروں کو حوالے کیے۔

ان ڈبوں میں 70 سال قبل کورین جنگ کے دوران مرنے والے چینی فوجیوں کی باقیات تھیں جنہیں وصول کرنے کے لیے سیئول میں تعینات چینی سفیر خود موجود تھے۔

آج ہونے والی تقریب میں کل 88 فوجیوں کی باقیات چین کے حوالے کی گئیں۔

قبل ازیں 2014 سے 2021 تک 825 چینی اہلکاروں کی باقیات جنوبی کوریا واپس کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ 1950 میں بیجنگ نے کورین علاقے میں ڈھائی لاکھ فوجی بھیجے تھے تاکہ اس وقت کے اتحادی شمالی کوریا کو جنگ میں مدد کی جاسکے۔

شمالی کوریا کے خلاف جنوبی کوریا، امریکا اور دیگر ممالک صف آرا تھے۔

اس جنگ میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.