وزیر ِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے۔
ملتان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، تحریکِ انصاف عوام سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ثابت ہو گا، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ تمام تعصبات سے بالا تر ہے۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ علیحدہ صوبے کا قیام خطے کی تیز ترین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانےکے لیے ان کی بر وقت تکمیل ضروری ہے، ترقیاتی فنڈز منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔
Comments are closed.