بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ہلاک دہشتگرد سے ہتھیار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.