آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آنے والے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو بھارت کے شہر کا نام لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
جنوبی افریقہ کے کرکٹرز بھارت کے شہر تھیرووننتھاپورم کا نام بمشکل ہی لے پائے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ان دنوں کیرالہ کے شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہیں۔
بیشتر کھلاڑی کیرالہ کے شہر تھیرووننتھاپورم کا نام نہ پکار سکے اور کئی نے مضحکہ خیز انداز میں نام لیا۔
کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیدی درست انداز میں نام لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ اینرخ کلاسن کئی بار کی کوشش میں بھی نام نہ پکار سکے۔
کلاسن شہر کا پرانا نام تریوندرم لینے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا آج وارم اپ میچ شیڈول ہے۔
جمعے کو بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور افغانستان کا تھیرووننتھاپورم میں میچ نہیں ہو سکا تھا۔
Comments are closed.