جنوبی افریقہ کےصدر نےٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کااعلان کردیا۔
پابندیوں کے سبب ہوٹل میں ڈائن ان کی سہولت ختم کردی گئی ہے، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، رات میں لگنے والے کرفیو میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ملک میں وباء کےپھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہجوم والی تقریبات پربھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
دوسری جانب بنگلہ دیش میں آج کی بجائے یکم جولائی سے ملک بھر میں 7 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.