بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار

سنچورین میں  پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ صحیح ثابت ہوا۔

جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں، اوپنر کوئنٹن ڈی کوک 20 اور ایڈن مارکرم 19 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 43 رنز پر گری کہ جب کپتان باووما ایک رن بناکر محمد حسنین کی گیند پر شاہین شاہ کو کیچ  دے بیٹھے۔

جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ ہینرخ کلاسن کی گری، ہینرخ کلاسن کو فہیم اشرف نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان ، امام الحق ، آصف علی ، محمد رضوان ، شاداب خان ، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں سابق کپتان سرفرازاحمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکے جبکہ دانش عزیز آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ٹمبا باووما کررہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریسی ون ڈرڈیوسن ، ایڈن مارکرم اور ہینرخ کلاسن شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.