جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جنوبی افریقہ کیلئے PIA کی پہلی براہ راست پرواز کرکٹ ٹیم لیکر روانہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی تاریخ کا پاکستانی پرچم بردار پہلا جہاز 11 گھنٹے کی مسلسل مسافت کے بعد جنوبی افریقہ کی سرزمین پر اترنے کیلئے لاہور سے روانہ ہوگیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق آج صبح 9 بجکر 34 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 6721 قومی کرکٹ ٹیم کو لے کر جوہانسبرگ روانہ ہوئی ہے۔

پاکستان کا 34 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقہ روانہ ہوگیا، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل پاؤں کی انجری کا شکار ہوکر دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 11 گھنٹے کی مسلسل مسافت کیلئے بوئنگ 777 روانہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.