انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کرنے کی دعوت دی تھی۔
جنوبی افریقی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو آسٹریلین بولرز نے کھل کر نہ کھیلنے دیا، اور یکے بعد دیگرے وکٹیں لیتے رہے۔
ایڈن مارکرام 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہینرک کلاسین 13 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔
میچ کے اختتامی لمحات میں ٹیل اینڈر کگیسو ربادا نے 20 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو 118 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔
آسٹریلیا کی جانب سے تمام ہی بولرز نے وکٹیں لیں جن میں سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ون ڈے کی موجودہ عالمی چیمپئن ٹیم انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی کی دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کا مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔
Comments are closed.