بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کا کلین سوئپ

پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 95 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔ قومی ٹیم نے 18 سال بعد جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ آخری بار 2003 میں جنوبی افریقا کو قومی ٹیم نے سیریز میں شکست دی تھی۔

قومی بولرز نے کھیل کے چوتھے روز پانسہ پلٹ دیا۔ کھانے کے وقفے کے بعد نئی گیند کے ساتھ شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کر کے کایہ پلٹ دی۔

Image

کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 200 سے زائد رنز بنا رکھے تھے اوپنر مارکرم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ وقفے کے بعد نئی گیند ملتے ہی بولرز چھا گئے اور مارکرم کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

پارٹنرشپ کا ٹوٹنا تھا کہ وکٹوں کی جھڑی لگ گئی  اور کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ قومی بولرز نے یکے بعد دیگر وکٹیں حاصل کرتے ہوئے چائے کے وقفے سے قبل ہی اننگز سمیٹ دی۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 274 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

ایڈن مارکرم 108 رنز کی مزاحمت کر سکے  جب کہ وینڈرڈوسن 48، بووما 61 اور مولڈر 20 رنز بنا سکے۔ کپتان ڈی کوک بغیر کھاتا کھولے واپس لوٹے۔

حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں وہ محمد زاہد کے بعد پہلے بولر ہیں جنہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم کی تاریخی فتح نے سیریز یادگار بنا دی۔

Image

The post جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کا کلین سوئپ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.