راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست دیکر پاکستان نے اپنی ٹیسٹ رینکنگ بہتر کر لی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں 5 درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آ گیا ہے اور اس کے ریٹنگ پوائنٹس 90 ہیں۔دوسری جانب جنوبی افریقا ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر آ گیا ہے اور اس کے ریٹنگ پوائنٹس 89 ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ساتویں نمبر پر تھا۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے۔جب کہ بنگلادیش آخری نمبر پرموجود ہے ۔
The post جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ واش، پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.