جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جنوبی افریقا کو کم اسکورپر آئوٹ کرنے کی کوشش کرینگے،یاسرشاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ْْْْْْْپاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپینر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آخری وکٹ کے درمیان اچھی پارٹنرشپ قائم ہوئی ، جس طرح ہمارے بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسی طرح بولرز نے بھی بیٹنگ کی، وکٹ سلو ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے میں آسانی تھی اور امیدوں کے مطابق ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آخری سیشن میں اچھی بولنگ ہوئی اور وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلی جارہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جمعرات کو کھیل ختم ہونے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ْتین وکٹیں لینے پر شکر ادا کرتا ہوں اور خوش ہوں، پلاننگ کے مطابق ایک جگہ پر ہی بولنگ کی کیونکہ وقت کافی تھا اور پلان کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم سے کم رنز پر آئوٹ کریں، وکٹ بولنگ کے لئے اچھی ہے اور بولنگ بھی اچھی ہورہی ہے، وکٹ پر گیند سلو بریک ہورہی ہے جبکہ بائونس اور بریک دونوں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو جتنے کم رنز پر آئوٹ کریں گے بہتر رہے گا۔

The post جنوبی افریقا کو کم اسکورپر آئوٹ کرنے کی کوشش کرینگے،یاسرشاہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.