عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کے مطابق جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم سے افریقا میں کورونا کی دوسری لہر طویل ہوسکتی ہے۔
ڈبلیوایچ او کے مطابق جنوبی افریقا میں موجود کورونا کی نئی قسم کی 6افریقی ممالک میں تشخیص ہوچکی ہے، نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ڈبلیوایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی افریقا میں موجود کورونا کی نئی قسم دیگر ممالک میں بھی موجود ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں ملنے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی قسم کی پہلی بار امریکا میں بھی تصدیق ہوگئی ہے۔
امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے دو افراد میں جنوبی افریقا میں ملنے والے نئے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، دونوں افراد کا کوئی حالیہ سفری ریکارڈ بھی نہیں ہے۔
Comments are closed.